وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر رابطہ کیا ہے،دوران گفتگو آئین کے مطابق 45 دنوں میں ممبران کی تقرری پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے اپویشن لیڈر سید خورشید شاہ کو فون کر کے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے الیکشن ممبران کے لئے تجویز کردہ ناموں سے آگاہ کیا ۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید خورشید شاہ ن یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کی طرف سے ناموں کو عید تک حتمی شکل دے دی جائے گی،مزید کہ 11 جولائی کے بعد کسی بھی دن مجوزہ ناموں کی فہرستوں کا حتمی تبادلہ کر لیا جائے گا۔