رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی اترنے والی دو بوگیوں کو ہٹا کر مال گاڑی روانہ کردی گئی، اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا۔
ڈی سی ریلوے سکھر کے مطابق رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک کی تبدیلی کے دوران مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔ جس کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی۔
چھ گھنٹے امدادی کام کے بعد دونوں بوگیوں کو پٹری سے ہٹاکر متاثرہ مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا ہے۔