• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر پر کیڑے گرنے کے باعث فلائٹ واپس اتار لی گئی

امریکا کی ڈیلٹا ایئرلائن کا ایمسٹرڈیم سے ڈیٹرائٹ جانے والا ایک طیارہ اس وقت واپس آگیا جب ایک مسافر پر اوپری سمت رکھے بیگ میں سے کیڑے مکوڑے اس پر گر پڑے۔ 

جب فلائٹ کریو نے قریب ہی اوور ہیڈ کوڑے دان کی تلاشی لی تو اس میں موجود کیری آن بیگ میں نامناسب انداز میں اخبار میں لپٹی سڑی ہوئی مچھلی ملی۔ 

ایئرلائن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اس صورتحال پر طیارے کو واپس گیٹ پر لا کر مسافروں کو اگلی دستیاب فلائٹ پر سوار کرایا گیا۔

طیارے میں سوار ایک ڈچ مسافر نے بتایا کہ ایک خاتون اس صورتحال پر کافی ناراض تھیں جس پر کریو نے سڑی ہوئی مچھلی بیگ سے برآمد کی جس میں سے کیڑے گرے تھے جبکہ بدبو کے باعث لوگوں نے اپنی ناک بند کرلی تھی۔  

دلچسپ و عجیب سے مزید