• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎کینیڈا: ساؤتھ ایشیا فیوچر کان کلیو کانفرنس کا انعقاد، طلبا نے تحقیقاتی مقالے پیش کئے

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں ساوتھ ایشیا فیوچر کان کلیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کے مندوبین نے شرکت کرکے اپنے مقالے پیش کئے۔

اس‎ کانفرنس کا اہتمام یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے تعاون سے نارتھ امریکن ایسوسی ایشن فار ساوتھ ایشیئن افیئرز کی جانب سے کیا گیا-

اس موقع پر امریکی، پاکستانی اور بھارتی مندوبین نے اپنے مقالے پیش کئے۔

کانفرنس کے شرکا نے تحقیقی مقالوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس طرح کی سرگرمیوں کو طلبا اور دوسری کمیونٹیز کے لیے مفید قرار دیا۔

نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کانفرنس کی میزبان پاکستانی نژاد ڈاکٹر سارہ عالم نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ دنیا بھر میں ہونے والے ریسرچ ورک میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں-

اس موقع پر شرکا کی ایک بڑی تعداد نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے بھی شرکت کی۔

خاص رپورٹ سے مزید