• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل9: لاہور قلندرز کے مداحوں کو راشد خان کی کمی محسوس ہونے لگی

راشد خان---فائل فوٹو
راشد خان---فائل فوٹو 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے ہی مسلسل شکست نے کرکٹ شائقین کو افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی یاد دلا دی ہے۔

گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو ابتدائی دو میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جس پر لاہور قلندرز کے مداحوں نے دلبرداشتہ ہو کر ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا ہے۔

لاہور قلندرز کے مداح کا کہنا ہے کہ راشد خان کی غیر موجودگی میں لاہور قلندرز کی ٹیم کتنے میچز جیتنے میں کامیاب ہو سکتی ہے؟

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 

یاد رہے کہ راشد خان کی لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں موجودگی کے دوران ٹیم نے 28 میچز میں سے 18 میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ راشد خان کی غیر موجودگی میں قلندرز 59 میچز میں سے محض 22 میں کامیابی حاصل کر سکی۔

پی ایس ایل میں ہونے والے میچز کے اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ راشد خان کے ٹیم میں نہ ہونے پر لاہور قلندرز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں راشد خان کمر کی سرجری کے باعث  شریک نہیں ہو سکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید