• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بربریت جاری، مزید 103 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری کا ایک منظر ۔ فوٹو: فائل
غزہ پر اسرائیلی بمباری کا ایک منظر ۔ فوٹو: فائل

غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 103 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوگئے۔

غزہ وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 195ہوگئی ہے جب کہ اسرائیلی حملوں میں 69 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ وفد کے ہمراہ قاہرہ پہنچ گئے۔

مصری میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی کیلئے مصری حکام سے بات چیت کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید