• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی کارکردگی کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد---جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد---جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ کی کارکردگی کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے ایسے کھیلتے رہے تو اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بڑا ریلیکس اور اچھا محسوس کر رہا ہوں، سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ ہماری ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، ٹیم جیتنی چاہیے اس کی وجہ سے سب اچھا لگتا ہے، جب آپ ہار رہے ہوتے ہیں تو آپ پر بوجھ بہت بڑھ جاتا ہے، میں اس وقت بہت انجوائے کر رہا ہوں۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ رائلی روسو بہت اچھی کپتانی کر رہے ہیں وہ سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، کپتان کی پلیئرز کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ بہت اچھی ہونی چاہیے، انڈر اسٹینڈنگ اچھی ہو گی تو کھلاڑی کپتان سے آکر بات کر سکے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ سعود شکیل کے ساتھ رائلی روسو کی انڈر اسٹینڈنگ اچھی ہو گئی ہے، مینجمنٹ کی جانب سے جو بھی پلان مل رہا ہے اس کے اوپر کپتان بڑے اچھے طریقے سے عمل کر رہے ہیں، سعود شکیل نے خود کو بہت بہتر کیا ہے، خواجہ نافع نے سب کو متاثر کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوانوں کو اعتماد دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سر ویوین رچرڈز کے ساتھ مسلسل 9 ویں ایڈیشن میں کھیل رہا ہوں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ان کے اعتماد کا فائدہ ہوتا ہے۔

محمد عامر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر کے آنے سے بہت فرق پڑا ہے ان کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ایک تجربہ کار بولر ہیں، میں نے ان سے ہمیشہ کہا ہے کہ آپ پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہو ان میں کرکٹ باقی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح کی وہ بولنگ کر رہے ہیں وہ پاکستان کے کام آ سکتی ہے، یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ پاکستان کے لیے اپنے مستقبل کو کیسے دیکھ رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید