• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ اور فیروز خان کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری نے پاکستانی معروف اداکار و گلوکار فیروز خان کو ’سپر کیوٹ‘ قرار دے دیا ہے۔

تامل اور ہندی فلموں کی اداکارہ و ماڈل گیتھیکا تیواری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فیروز خان کے ہمراہ ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے پاکستانی اداکار کو ’سپر کیوٹ‘ لکھا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ گیتھیکا تیواری اور فیروز خان ایک فیچر فلم میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل کام کر رہے ہیں، اس فلم کی ہدایت ذوالفقار علی دے رہے ہیں جبکہ اس پروجیکٹ سے متعلق مزید معلومات تاحال شیئر نہیں کی گئی ہیں۔


دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ویڈیوز اور تصویروں نے اس جوڑی کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو جنم دے دیا ہے۔

بھارتی اداکارہ فیروز خان کے ساتھ اپنے انسٹاگرام پر گاہے بگاہے تصویریں اپلوڈ کرتی رہتی ہیں جن میں دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری بھی خوب جچتی دکھائی دیتی ہے۔

کچھ روز قبل فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں اداکاروں کو کار میں بیٹھے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔


یہ ویڈیو فیروز خان اور گتھیکا تیواری کی نئی فیچر فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی جسے دیکھ کر صارفین نے چہ مگوئیاں شروع کر دی تھیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ 


فیروز خان کے ایک انٹرویو کے مطابق فلم کی شوٹنگ برطانوی دارالحکومت لندن میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی کسی بھی بھارتی اداکارہ کے ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی جسے ممکنہ طور پر کسی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید