• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے لیے اداکاری سے بہتر کوئی اور پیشہ نہیں ہو سکتا: سجل علی

سجل علی— فائل فوٹو
سجل علی— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے شوبز کیریئر کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکاری مجھے ذاتی آزادی کا احساس دلاتی ہے۔

سجل علی نے حال ہی میں ایک میک اپ ماسٹر کلاس میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرے لیے اداکاری سے بہتر کوئی اور پیشہ ہو سکتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اداکاری کرتے ہوئے مجھے ایسے جذبات کو جاننے کا بھی موقع ملا جن کے اظہار کو اکثر سماجی توقعات کی وجہ سے محدود کر دیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چاہے پھر کسی خاص طریقے سے ہنسنا ہو، بے باک انداز میں بولنا ہو یا محض اظہارِ خیال کرنا ہو، اداکاری مجھے یہ سب چیزیں کرنے کی اجازت دیتی ہے جو شاید عام طور پر زندگی میں ہر انسان کو کرنے کا موقع نہیں ملتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید