• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنچیتا اگالے شدید ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا شکار تھی: والد کا دعویٰ

بھارتی ٹی وی اداکارہ سنچیتا اگالے---فائل فوٹو
بھارتی ٹی وی اداکارہ سنچیتا اگالے---فائل فوٹو 

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ سنچیتا اگالے نے 22 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد مچھندر اگالے نے سنچیتا کی خودکشی کے بعد اپنے پہلے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ میری بیٹی گزشتہ کچھ عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور اکثر اچانک افسردگی کا شکار ہو جاتی تھی۔

اداکارہ کے والد کے مطابق سنچیتا پریشان رہتی تھی تاہم اس نے اپنی پریشانی کی اصل وجہ کبھی واضح نہیں کی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ گھر والے اس کی ذہنی کیفیت کے باعث روزانہ اس کے ساتھ رہنے کی کوشش کرتے تھے لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنا بڑا قدم اٹھا لے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مچھندر اگالے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ میری بیٹی کو مالی اور دیگر مطالبات کے ذریعے مسلسل دباؤ اور ہراسانی کا سامنا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ میری بیٹی کو مختلف معاملات میں مسلسل تنگ کر رہے تھے اور اس حقیقت کی مکمل جانچ ہونی چاہیے۔

اداکارہ کے والد نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ اگر کوئی ناانصافی ہوئی ہے تو ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید