پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی حمایت نہیں کریں گے۔
غیر ملکی ایجنسی سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کےفیصلوں میں ہماری حمایت پارٹی مؤقف کی بنیاد پر ہوگی، ہم مختلف مسائل پر پالیسی فیصلوں کی حمایت کریں گے۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کرے گی۔