• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 75 نارووال: سرکاری عمارت پر سیاسی بینر لگانے کا معاملہ نمٹا دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے این اے 75 نارووال میں سرکاری عمارت پر سیاسی بینر لگانے کا معاملہ نمٹا دیا۔

الیکشن کمیشن میں 2 رکنی بینچ کے سامنے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز پیش ہوئے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ مجھے تو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہی نہیں تھی، میں انتخابی مہم کے لیے اپنے اشتہاری بینر اور پوسٹر تک نہ چھپوا سکا۔

انہوں نے کہا کہ جب میرے پوسٹر اور بینر چھپے ہی نہیں تو سرکاری عمارت میں کیسے لگ سکتے ہیں؟ برائے مہربانی الیکشن کمیشن کا بھیجا ہوا نوٹس خارج کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

قومی خبریں سے مزید