پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے حصول کیلئے سنی اتحاد کونسل سے 109 آزاد ارکان نے وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کروا دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ارکان نےاب تک الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کے سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروائے، 109 ارکان پر پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی 22 نشستیں ملنے کا امکان ہے، اقلیتوں کیلئے مخصوص 8 نشستوں میں سے سنی اتحاد کونسل کو 3 ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں نہ ملنے کی صورت میں سنی اتحاد کونسل نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نو منتخب ارکانِ پنجاب اسمبلی کل حلف اٹھائیں گے
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے بلایا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان کل کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔