حماس نے عالمی عدالت انصاف میں چین کے اسرائیل مخالف مؤقف کی تعریف کی ہے۔
اپنے بیان میں حماس ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور دینے والے چین کے بیان کی قدر کرتے ہیں۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی عدالت میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے تمام ممالک کے بیانات کی قدر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین نے عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں فلسطین کے مسئلے کے 2 ریاستی حل پر زور دیا ہے۔
عدالت انصاف میں چینی وزارتِ خارجہ کے قانونی مشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حق کی بحالی کے لیے مسلسل حمایت کی ہے۔