• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی اعلیٰ وکیل کا غزہ میں نامناسب طرز عمل پر اپنے فوجیوں کو انتباہ

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کی اعلیٰ سطح کی وکیل نے غزہ میں طاقت کے بلا جواز استعمال اور دیگر مجرمانہ اقدامات کے ساتھ لوٹ مار سمیت دیگر غیر مناسب طرز عمل کے خلاف فوجیوں کو ایک انتباہ جاری کیا ہے فوجی ایڈووکیٹ جنرل میجر جنرل یفت تومریروشلمی نے کہا کہ ان کے اقدامات میں، ناقابل قبول کارروائیوں کی حوصلہ افزا ئیکرنے والے نامناسب بیانات ، طاقت کا بلاجواز استعمال، شہری املاک کی تباہی اور لوٹ مار شامل ہیں، جو احکامات کی خلاف ورزی میں شمار ہوتے تھے اور مجرمانہ حد کو عبور کر چکے تھے۔قانون کے مطابق لڑائی اور فتح کے عنوان سے، خط میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ فوجیوں کی کارروائی احکامات اور تادیبی حدود سے ہٹ کر اور فوج کی اقدار پر پورا نہیں اترتی، جن کے نتیجے میں بین الاقوامی میدان میں اسرائیل کو اسٹریٹجک نقصان پہنچا۔

دنیا بھر سے سے مزید