• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

72 افراد گرفتار، اسلحہ، منشیات، پتنگیں،7 موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 27ملزموں کو گرفتار کرکے 1600سے زیادہ پتنگیں اور31ڈوریں برآمد کرلیں۔ پولیس نے 13ملزموں سے 5 کلو کے قریب چرس ،60بوتل اور78لٹر شراب برآمد کرلی ۔4ملزموں سے چار پستول برآمد کر لئے گئے ۔ نصیر آباد پولیس نے11 جواریوں کو دھر لیا۔ داؤ پر لگی رقم 31ہزار300روپے، 10 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔ پولیس نے رابری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ سے 6چوری شدہ اورایک چھینا گیا موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ روات پولیس نےگن پوائنٹ پر شہری سے گاڑی چھینے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرکےچھینی گئی کار برآمد کرلی۔ اسلام آباد پولیس نے بھی 15جر ائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کر لیا ۔ متعدد افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید