• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادری زبانوں کی سیاست ناپید ہوتی جارہی ہے‘ مقررین

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستانی سیاست میں قوم پرست سیاسی جماعتوں کے کردار کے حوالے سے نیشنل پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی فیڈرل کیپٹل کےزیراہتمام سیمینار منعقد کیا گیا۔ اے این پی اسلام آباد کے صدرپروفیسر مشتاق گڈی کے زیر صدارت منعقدہ اس سیمینار میں مقررین نے مادری زبانوں کی اہمیت اور سیاست میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر نامور شخصیات ڈاکٹر خادم حسین، انجینئر احسان اللہ خان، جنرل سیکرٹری عبدالرحیم وزیر ایڈووکیٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مہران وزیر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ مادری زبانوں کی سیاست ناپید ہوتی جارہی ہے حالانکہ ان جماعتوں کے متحرک ہونے سے ثقافت کو ترویج ملتی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید