• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الہ آباد میں انسداد پتنگ بازی سے متعلق آگاہی واک

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) تھانہ ویسٹریج کے علاقہ الہ آباد میں انسداد پتنگ بازی سے متعلق آگاہی واک کی گئی جس میں پولیس ، انجمن تاجران کے عہدیداروں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔ ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اوراپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں مت ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، والدین اپنے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کے لئے پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں ۔
اسلام آباد سے مزید