افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان حکومت نے اپنے حکام کو جاندار چیزوں کی تصاویر اور ویڈیو بنانے سے روک دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سول اور ملٹری حکام کو ایک خط میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنی رسمی اور غیر رسمی محفلوں میں جاندار چیزوں کی تصاویر لینے سے گریز کیا جائے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تصاویر نہ لینے سے متعلق پابندی کا اطلاق میڈیا یا عوام پر ابھی نہیں ہوگا، اس ہدایت کا اطلاق صرف قندھار کے صوبائی حکام پر ہوگا۔
طالبان عہدیدار کے مطابق جاندار کی تصویریں کھینچنا ایک بڑا گناہ ہے، میڈیا کے دوست اور افغان شہری اس گناہ کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی میڈیا ادارے لوگوں اور جانوروں کی تصاویر استعمال کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔