بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی انوپم کھیر اور کرن کھیر کے بیٹے اداکار سکندر کھیر نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں ہی پلے بڑھے لیکن وہ بھی کام حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
یو ٹیوبر سدھارتھ کنن سے ایک حالیہ انٹرویو میں سکندر کھیر کا کہنا تھا کہ انکی والدہ نے ان سے کہا کہ اگر اداکاری کے شعبے میں کام نہیں مل رہا تو وہ انہیں پل پٹرول پمپ کھلوا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ فلموں میں کام کےلیے لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں لیکن کوشش کرتے ہیں لوگ ان سے تنگ نہ آجائیں، اس لیے زیادہ میسیجز کرتا ہوں اس میں کافی وقفہ دیتا ہوں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ انکی والدہ کرن کھیر انہیں فلمی دنیا کے حوالے سے کافی بہترین فیڈ بیک بھی دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ سکندر کھیر انوپم کھیر کے سوتیلے بیٹے ہیں۔ سکندر نے کہا کہ لوگ اکثر انہیں کہتے ہیں کہ تم نے اچھا کام کیا ہے حالانکہ یہ ضروری نہیں کہ میں انکی بات کا یقین کرلوں۔
انہوں نے کہا میں صرف اپنے گھر میں بولی گئی بات کا یقین کرتا ہوں، جو کہ میری والدہ کرتی ہیں اور وہ میرے ساتھ بہت مخلص ہیں۔
والدہ نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ تمہیں ایکٹنگ آتی ہے جو کررہے ہو بس لگے رہو ورنہ تمہارے لیے کہیں نہ کہیں پٹرول پمپ کھول لیتے ہیں۔