مردان( نمائندہ جنگ)اکبر روڈ پر بجلی کی کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ ارسلان موقع پر جاں بحق ہو گیا ،ریسکیوذرائع کے مطابق اکبر روڈ پر واقع ایک مکان میں پانچ سالہ ارسلان ایئر کولر کا سوئچ لگارہا تھا ہاتھ گیلا ہونے کی وجہ سے بجلی کا کرنٹ لگا جو جان لیوا ثابت ہوا،ریسکیو کی ٹیم نے بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا تاہم وہ پہلے ہی دم تو ڑچکا تھا۔