• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، فیصل جاوید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ جلد رہا ہوں گے، وہ میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ دعا ہے جتنے بے گناہ لوگ ہیں وہ اپنوں کے پاس جائیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا تھا، قانون نام کی چیز ہونی چاہیے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سارے کیسز بوگس ہیں وہ جلد باہر آئیں گے، مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے اللّٰہ تعالی انہیں امان میں رکھے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عدالتوں کے سامنے ہمارے لوگ پیش ہوتے ہیں عدل و انصاف ہونا چاہیے،  یہ الیکشن فارم 45 اور فارم 47 کے درمیان تھا ٹوٹل کرتے ہوئے غلط نمبرز لکھے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ایک امیدوار کے پاس فارم 45 موجود ہے، 180 سیٹیں بانی پی ٹی آئی نے جیتی ہوئی ہیں، جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اس کو حکومت بنانی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید