• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہیتھ ملز---فائل فوٹو
ہیتھ ملز---فائل فوٹو

دورۂ پاکستان کے حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ وفد نیوزی لینڈ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا جائزہ لے گا، وفد میں نیوزی کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکیورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

نیوزی لینڈ نے اپریل کے وسط میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، سیریز کے میچز پنڈی اسٹیڈیم اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 3 میچز راولپنڈی اور پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کی رضا مندی سے جلد شیڈول کا اعلان متوقع ہے، عید الفطر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید