ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب اور چین کے درمیان ہوابازی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ، ٹرانسپورٹ اور فضائی مال برداری کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک کو منظم کرنا شامل ۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے چیئرمین عبدالعزیز بن عبداللہ الدعیلج نے دورہ چین کے دوران اپنے چینی ہم منصب سونگ جیو کے ساتھ ہوا بازی کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔تعاون کے شعبوں میں ا سٹیشنوں کی تعداد کو بڑھانا، ہوائی ٹریفک کی ترقی کو بڑھانا، دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانسپورٹ اور فضائی مال برداری کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک کو تیار اور منظم کرنا شامل ہے۔ سعودی ’’ ویژن 2030‘‘ کے تحت قومی ہوا بازی کی حکمت عملی کے اہداف کے مطابق عالمی باہمی روابط کو بڑھانے،تجارتی لین دین بڑھانے اور سعودیہ اور چین کے درمیان اقتصادی ترقی کی حمایت کو بھی مفاہمتی یادداشت کا حصہ بنایا گیا۔