• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کیخلاف بیان بازی سے قبل جماعتِ اسلامی اپنا ماضی یاد رکھے: فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی----فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی----فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی سے قبل جماعتِ اسلامی اپنے ماضی کو یاد رکھے۔

فیصل کریم کنڈی نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے  کہ عوام نے جماعتِ اسلامی کو کبھی بھی مینڈیٹ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کو ہر آمر کے دور میں اقتدار میں حصہ دار بنایا جاتا ہے، جماعتِ اسلامی والے جنرل ضیاء اور پرویز مشرف کے  لاڈلے تھے۔

واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 2024ء کے انتخابات دھاندلی زدہ اور انجینئرڈ ہیں، ہر 5 سال بعد پچھلا لاڈلہ زہر، نیا لاڈلہ آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری، ایم کیو ایم جعلی مینڈیٹ پر اپنے ضمیر کو جھنجھوڑیں۔

قومی خبریں سے مزید