امریکا کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کےلیے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل، مصر، قطر اور امریکا نے عارضی جنگ بندی معاہدے پر بات کی ہے۔
امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قطر اور مصر کی حماس کے ساتھ بلاواسطہ بات چیت ہوگی۔
جیک سلیوان نے کہا کہ صدر بائیڈن کو اسرائیل کے رفح آپریشن سے متعلق ابھی بریفنگ نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے بغیر رفح آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔