• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کے ساتھ دہشت گردی ہو رہی ہے، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کے ساتھ دہشت گردی ہو رہی ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آخری حملہ ایوان صدر سے ہوا ہے، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 91 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ صدر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکاری ہیں، یہ غیر آئینی اقدام ہے۔ ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ آئین کو پامال نہ کریں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بلایا جائے، صدر مملکت جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید