• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کے مریضوں کے بروقت علاج کیلئے ڈیجیٹل حل پر کام شروع

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) وزارت آئی ٹی کے ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے امراض قلب کے مریضوں کو بروقت علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر ڈیجیٹل حل نکالنے پر کام شروع کر دیا ۔ اس سسٹم کے تحت ایمبولینس دل کے مریض کو اسی ہسپتال میں پہنچائے گی جہاں پر ایمرجنسی میں متعلقہ ڈاکٹرپہلے سے ہی موقع ہوگا اور بغیر کسی تاخیر کے مریض کا بروقت علاج شروع ہو سکے گا ۔این آئی ٹی بی حکام کے مطابق اس سلسلے میں پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد میں شروع ہو گا۔اس سلسلے میں پہلے ہی امراض قلب سے بچاؤ اور علاج معالجہ کےلئے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پاکستان سوسائٹی آف انٹروینشنل کارڈیالوجی کے درمیان باہمی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جا چکے ہیں جس کے تحت این آئی ٹی بی امراض قلب سے بچاؤ اورہارٹ اٹیک کے امراض کے علاج معالجہ کےلئے ڈیٹا کی تیاری اور تحقیق کے لئے ڈیجیٹل اور ٹیکنیکل تعاون فراہم کرے گا۔
اسلام آباد سے مزید