• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جانے والے چار مسافروں سے منشیات برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بیرون ملک جانے والے چار پاکستانی مسافروں سے منشیات برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیا ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے ایک کلو آئس ، لاہور ایئرپورٹ سے قطر جانے والے دو مسافروں سے 663 گرام اور 352 گرام آئس جبکہ فیصل آباد ائرپورٹ سے دوحہ جانے والے مسافر سے 592 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ایم ٹو موٹر وے لاہور کے قریب سے 84 کلو افیون، صوابی انٹرچینج کے قریب سے 15 کلو ہیروئن ،چکلالہ سکیم تھری سے دو افراد سے ایک کلو چرس ،جہلم میں دو ملزمان سے 1 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید