• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پی پی نے علی ظفر کا الزام مسترد کردیا

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کا الزام مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے الزام لگایا کہ ن لیگ اور پی پی ہماری مخصوص نشستیں ہڑپ کرنا چاہتی ہیں۔

پروگرام میں ن لیگ کے طارق فضل چوہدری اور پی پی کی نفیسہ شاہ نے شرکت کی اور پی ٹی آئی سینیٹر کے الزام کو مسترد کیا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خصوصی نشستوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں ہوتا ہے توہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اور پارلیمانی عمل کو صدر روکنے کی کوشش کریں گے تو متبادل راستہ موجود ہے، پارلیمنٹ کا اجلاس 29 فروری کو بلالیا گیا ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ جب تک تمام اراکین منتخب نہیں ہوجاتے قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن 21 دن میں فیصلہ نہیں کرتا تو کیا صدر اجلاس نہیں بلائیں گے؟

قومی خبریں سے مزید