کوئٹہ(پ ر)حق دوتحریک کے سربراہ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاہےکہ کئی دہائیوں سے گوادر کی ترقی کے جھوٹے دعوے کیے جارہے ہیں سی پیک کامرکز اور مستقبل کا دبئی چالیس سالہ لوٹ مار ‘کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے معمولی بارش سے ڈوب گیا ہےگوادر کی ترقی کا پول بارش نے کھول کے رکھ دیاحکومت گوادر کو آفت زدہ قراردیکر فی الفور عوام کو بچانے ،ریلیف دینے اور ٹیکس سے استثناء دینے کیلئے عملی کام کریں انہوںنے کوئٹہ میں جماعت اسلامی کےصوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی ملک پر بدعنوان عناصرمسلط ہیں ان بدعنوان عناصر سے نجات وقت کی اہم ضرورت او رترقی وخوشحالی کاراستہ ہے ۔