کوئٹہ (پ ر) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام یوم پاکستان اور رمضان سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں ایوب سپورٹس کمپليکس میں فلائنگ ٹینس ایونٹ کا انعقاد کیا گیامہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس مرید لانگو تھے ان کے ہمراہ بلوچستان فلائنگ ٹینس کے صدر جمال لانگو، صوبائی کوچ منظور احمد سرپرہ، ضیاء الرحمان و دیگر موجود تھے اس موقع پر مہمانِ خصوصی مرید لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع مل رہا ہےفلائنگ ٹینس ایونٹ میں 9 ٹیموں نے حصہ لیا جن کے مابین دلچسپ مقابلے ہوئے جس کے بعد 4 ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی پہلے سیمی فائنل میں سریاب سپورٹس نے شہید شکیل کلب کو شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہدہ سپورٹس نے القریش کلب کے خلاف کامیابی حاصل کی، فلائنگ ٹینس ایونٹ کا فائنل کل سریاب سپورٹس اور ہدہ سپورٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔