کوئٹہ(خ ن) افرادِ باہم معذور کی فلاح و بہبود کے لیے منعقدہ اجلاس میں ایک ایسا لمحہ سامنے آیا جس نے شرکاء کے دلوں کو چھو لیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنی نشست سے اٹھے اور ایک باہم معذور خاتون کے پاس جا کر ہاتھ سے تیار کردہ گلدستہ وصول کیااور اس نیک تمناؤں سے بھرے تحفے پر دل سے شکریہ ادا کیا خاتون نے بتایا کہ یہ گلدستہ ان کی والدہ کی محبت اور دعاؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے لیے بھیجا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا، "یہ میرے لیے زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ہے کیونکہ اس میں ایک ماں کی دعائیں اور خلوص شامل ہیں۔