• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اقتصادی دباؤ کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) عالمی اقتصادی دباؤ کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق فروری 2026 میں گاڑیوں کی فروخت میں 41.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور گاڑیوں کی فروخت 17 ہزار 121 یونٹس تک پہنچ گئی گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران صرف 12 ہزار 84 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 28 ہزار 489 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.2 فیصد زیادہ ہیں فروری میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی پیداوار ایک لاکھ 57 ہزار 543 یونٹس اور فروخت ایک لاکھ 59 ہزار 512 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید