کوئٹہ(پ ر)پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان نےمحکمہ صحت کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ جو ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف ،نرسز ، فارماسسٹ و دیگر سپورٹنگ اسٹاف کے دن رات محنت اور کوششوں کی وجہ سے پورے بلوچستان میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے ٹراما سینٹر کی فعالیت کے بدولت آج تک اس پسماندہ صوبے کے ہزاروں افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا گیا ہے کسی بھی بڑے حادثاتی صورت حال میں سول ہسپتال کوئٹہ کے تمام عملے نے ہر ممکن خدمات فراہم کی ہے بلکہ سول ہسپتال کے تمام آپریشن تھیٹرز اور مشینری بھی ٹراما ٹیم کو ہمہ وقت تعاون کے لیے میسر رہے ہیں، کوئٹہ شہر میں ایک اور جدید ٹراما سینٹر کا قیام خوش آئند اقدام ہے ، مگر ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ کو کسی بھی صورت غیر فعال کرنا یا نئے ٹراما سینٹر میں ضم کرنا صوبہ کے عوام کے ساتھ نا انصافی کے مترادف تصور کیا جائے گا ، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان صوبائی حکومت، محکمہ صحت بلوچستان ، اور تمام حکام بالا سے مطالبہ کرتا ہیں کہ سول ہسپتال ٹراما سینٹر کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔