کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اقلیتی رہنماء اور سوشل ایکٹوسٹ سردار جسبیر سنگھ،قیصر کشور، نوشین کشور اور دیگر نے بشیر آباد فیز 2 کے مکینوں کی جانب سے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے اگر 7 روز کے اندر انہوں نے الزامات کے ثبوت پیش نہیں کئے تو ہم ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 7 مارچ کو قیصر کشور کے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا جس کی رپورٹ تھانہ میں درج کرائی گئی ہے قیصر کشور پر الزامات میں صداقت نہیں ہے اگر 7 دن کے اندر الزامات کے ثبوت پیش نہ کئے گئے تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔