کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا عالمی دن آج 15مارچ کو منایا جائےگا ، صارف کے حقوق کے حوالے سے پہلی بار آواز سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے 1962ء میں کانگریس میں اُٹھائی تھی، جہاں انہوں نے خصوصی پیغام کے ذریعے صارف کے حقوق کے حوالے سے مسائل کو اجاگر کیا۔