کوئٹہ (پ ر ) تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ ،سردار حسن شاہ ،جمیل بوستان ایڈووکیٹ ،میروائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ ،عبداللہ ایڈووکیٹ ،عمر فاروق ایڈووکیٹ اور سردار بہلول خان نے ملکی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک ملک کو لوٹنے لگا ہے ملک کی سیاسی صورتحال صرف اور صرف پیسے کے بل بوتے پر چل رہا ہے اصولی سیاست سے ہٹ کر لوٹ مار کی سیاست ہورہی ہے ہر ایک اپنی ڈوبتی ہوئی نام نہاد ساکھ کو بچانے میں لگا ہے مگر سب لاحاصل ہے ملکی تاریخ کی دو پارٹیاں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی بھی اپنی فیڈریشن والی سیاست کو پشت ڈال کر لوٹ مار میں لگی ہوئی ہیں۔