• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ و ماڈل میرب علی کے گھر سے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر شادی کے شادیانے بجنے لگ گئے۔

ادھر گلوکار عاصم اظہر نے بھی انسٹا اسٹوری میں مختصر ویڈیو انسٹا اسٹوری میں شیئر کی ہے، جس میں وہ اہل خانہ کے ہمراہ دلہنیا کی طرف جا رہے ہیں۔

شوبز کی ہردلعزیز یہ جوڑی اداکارہ و ماڈل میرب علی کے بھائی اور عاصم اظہر کے دیرینہ دوست رمیس کی شادی میں مصروف ہے۔ 

اسی سلسلے میں عاصم اظہر اپنی والدہ و اداکارہ گل رعنا کے سنگ کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

اداکارہ میرب علی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری میں انہیں اپنے بھائی اور منگیتر کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر نے بھی مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کیں اور بتایا کہ وہ اپنے دوست کی شادی کے سلسلے میں کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں، جبکہ ایک انسٹااسٹوری میں انہوں نے اپنے دوست یعنی میرب کے بھائی رمیس کی تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں انہیں ’دولہے راجہ‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

اداکارہ میرب علی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے بھائی رمیس کی ڈھولکی کی تیاریاں مکمل ہیں۔

ادھر عاصم اظہر کی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو کلپ میں انہیں، اداکارہ میرب علی اور سینیئر اداکارہ گل رعنا کو گاڑی کی عقبی نشست پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، غالباً یہ لوگ میرب کے بھائی کی ڈھولکی میں جا رہے ہیں جبکہ گاڑی میرب کے بھائی خود چلا رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی والدہ بیٹھی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ مارچ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید