• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اتحاد ٹاؤن کے قریب گودام کے زیر زمین ٹینک میں دم گھٹنے سے 2 افراد ہلاک

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن عید گاہ موڑ کے قریب پلاسٹک کباڑ کے گودام میں زیر زمین ٹینک میں دم گھٹنے سے دو افراد ہلاک جبکہ ایک کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ہلاک و بے ہوش افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ زیر زمین ٹینک میں مال رکھنے کی غرض سے اترے تھے۔

جابحق افراد کی شناخت 18 سالہ عبد الحمید، 25 سالہ شفیع اللّٰہ جبکہ بے ہوش شخص کی شناخت 28 سالہ عبدالواسع کے ناموں سے ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق لاشوں اور بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کرکے موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید