بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے دوست متھیاس بوئے کے ساتھ شادی کی اطلاعات پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
دہلی سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ اداکارہ نے ان اطلاعات پر مبنی دعوؤں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا جس میں کہا گیا کہ تاپسی آئندہ مارچ میں اپنے پرانے بوائے فرینڈ متھیاس بوئے سے شادی کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ متھیاس بوئے اور تاپسی میں گزشتہ 10 برس سے رومانی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
2016 کی فلم پنک سے شہرت حاصل کرنے والی تاپسی نے بدھ کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اپنی نجی زندگی پر نہ تو پہلے کبھی کوئی اطلاع شیئر کی اور نہ ہی آئندہ کبھی ایسا کروں گی۔
گزشتہ برس کی ریلیز فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے مقابل اداکاری کے جوہر دکھانے والی تاپسی نے مزید کہا کہ میں اپنی نجی زندگی پر کوئی وضاحت بھی کبھی پیش نہیں کروں گی۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ تاپسی مارچ میں اپنے پرانے دوست متھیاس بوئےکے ساتھ سکھ اور کرسچین روایات کے مطابق اودیپور میں شادی کرینگی۔
میڈیا کے مطابق یہ تقریب نجی ہوگی اور اس میں بالی ووڈ سے کوئی اے لسٹر شریک نہیں ہوگا۔