• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کا ملزم پولیس حراست میں ہلاک،جوڈیشل انکوائری کا حکم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار زبیر نامی شخص تھانہ نیلورحوالات میں جان کی بازی ہار گیا ۔تفتیشی افسر سب انسپکٹر فخر عباس کا کہنا ہے کہ موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ۔ ٹھنڈا پانی کے رہائشی کی لاش پولی کلینک ہسپتال منتقل کی گئی تو ورثاء نے احتجاج کیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ادھر نیلور پولیس کی حراست سے مبینہ طور پر فرار ہونے والا ملزم صادق آباد کے ایک تھانےسےگرفتارکر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وہاں چوری کے مقدمہ میں بند تھا، عدالتی حکم پر بیلف کی کارروائی پر ملزم کی برآمدگی ممکن ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید