• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کوزخمی کردیاگیا۔ پولیس کو فرحان عباس نے بتایاکہ ایک شخص ہمارے گھر آیا، گھر پر میری بہن عطیہ بتول جو معذور ہے موجود تھی مذکورہ شخص نے پوچھا کہ کاشی کدھر ہے تو میری بہن نے کہا کہ گھر پر کوئی نہیں ہے تو اُ س شخص نے کہا کہ میرا نام آصف ہے۔ بعد ازاں میں اور میرا بھائی غلام عباس، محمد جنید رؤف ، عدیل صدام ڈھوک لال شاہ پہنچے تو محمد آصف موجود تھا۔ اس نے کہا کہ تم نے میرا موبائل نمبر کسی کو کیوں دیا تھا۔ بھائی نے اُسے منع کیاکہ گالیاں نہ دو تو آصف نے میرے بھائی پرفائر کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ عدیل صدام کو بھی ایک گولی لگی ۔ غلام عباس ہسپتال لے جاتے ہوئے چل بسا۔
اسلام آباد سے مزید