• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سفیر سے ایم ڈی بیت المال کی ملاقات‘سو یتیم بچوں کی کفالت کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سید طارق محمود الحسن نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی  دعوت پر سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ سعودی سفیر نے طارق محمود الحسن کو ایم ڈیبیت المال کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ طارق محمود الحسن نے کہا کہ دونوں برادر ملک ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔ سعودی سفیر نے پاکستان سویٹ ہوم کے سو یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔ رمضان میں غریب، نادارو ضرورتمند افراد کو راشن کی فراہمی کیلئے سعودی سفارتخانہ پاکستان بیت المال کے ساتھ مل کر کام کریگا۔
اسلام آباد سے مزید