اسرائیل کے جنوبی لبنان میں کیے گئے ڈرون حملے میں حزب اللہ کے 3 ارکان مارے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں گاڑی کو سرحدی علاقے نقورہ میں نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے میں جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدار سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق کابینہ نے ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
بھارتی صحافی طرف سے اشتعال انگیزی میں ملوث ہندو شخص کی نشاندہی پر انتہاپسند تنظیموں کے کارکن آپے سے باہر ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر کی متحدہ مجلس علما نے نریندر مودی کی سرکار کی جمعے کے یکساں خطبے کی کوشش مسترد کردی ۔
برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے سربراہ سر کین میکولم نے کہا کہ مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔
یمن میں عرب مشترکہ فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ عرب مشترکہ فورسز یمنی دارالحکومت صنعا میں ٹارگٹڈ حملے کرنے جا رہے ہیں۔
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ سعودی وزارت داخلہ نے میرائل اور ڈرون حملوں کی معلومات شیئر کرنے سے متعلق خبردار کیا ہے۔
افغانستان بھر میں ایف ایم ریڈیو نشریات معطل کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارے نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یمنی حکومتی افواج کا کہنا ہے کہ تعز میں حوثی ملیشیا کے اہداف پر 9 حملے کیے، حملوں میں حوثیوں اور ان کے سامان کو نشانہ بنایا گیا۔
اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے باعث طالبات کو کلاسوں میں داخلے سے روکنے، خواتین اساتذہ سے دوپٹے اتارنے کے مطالبات اور احتجاجی مظاہروں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع اور جنگ کے لیے ایران کی تیاری بھی اتنی ہی مضبوط ہے جتنی وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ روس سے ڈیزل خریدنے کے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امریکی عوام کے مفاد میں درست فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیل امریکی ثالثی کے ذریعے ریاض کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکا نے اپریل میں ایران کی بندرگاہوں کی فوجی ناکہ بندی نافذ کی تھی۔
میگھن مارکل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استعمال کر رہی ہے۔