• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھا لیا

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے علی امین گنڈاپور سے حلف لیا۔

اس سے قبل گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریب حلف برداری شروع ہونے سے پہلے ہی بے نظمی کا شکار ہوگئی تھی۔

بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے باعث تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی بےنظمی کا شکار ہوئی۔

تقریب میں داخل ہونے کے لیے کارکنان نے دھکم پیل کی جس کی وجہ سے اراکین اسمبلی کو نشستوں پر بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تقریب میں نشستیں خالی کرنے کیلئے اعلانات کیے گئے کہ قیادت کو بیٹھنے کے لیے جگہ دیں، کارکنان سن لیں، آپ پر وزیراعلیٰ اور اسپیکر ہاؤس کے دروازے بند کردیے جائیں گے، ہمیں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید