• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن نے حامیوں کو کچرا کہا، ٹرمپ کچرے کے ٹرک میں جا بیٹھے

اسلام آباد (فاروق اقدس)بائیڈن نے ٹرمپ حامیوں کو کچرا کہہ دیا ؛سابق صدر کچرے کے ٹرک میں جا بیٹھے،کوڑا اٹھانے والے ملازمین کے مخصوص لباس میں ریلی سے خطاب ،صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ جوبائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے،انتخابی مہم میں ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے امیدواروں کی حیران کر دینے والے غیر سنجیدہ طرزعمل اور مضحکہ خیز سرگرمیاں صرف ترقی پذیر ممالک میں ہی نہیں بلکہ بسا اوقات ترقی یافتہ ممالک میں انتخابات کے موقع پر دیکھنے میں آتی ہیں، اب جب امریکہ میں 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل سپرپاور اور امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنی انتخابی مہم کیلئے امریکی ریاست وسکنسن پہنچے تھے جہاں اپنے بوئنگ طیارے سے اترنے کے فوری بعد کچرا اٹھانے والے ایک ٹرک میں بیٹھ گئے اور انہوں نے خصوصی طور پر کچرا اٹھانے والے افراد کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اقدام جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل تھا۔ دنیا بھر کےسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ سبز اور نارنجی رنگ کی ہلکی جیکٹ پہنے ہوئے، کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں۔ یہ جیکٹ عموماً کچرا اٹھانے والے ملازمین پہنتے ہیں۔ بعد میں انہوں نے کچرا اٹھانے والے ملازمین کی مخصوص جیکٹ پہن کر ایک ریلی سے خطاب بھی کیا۔

اہم خبریں سے مزید