• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، شدید سرد صبح میں درجۂ حرارت 14 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، سرد اور مطلع صاف رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے 16 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔


قومی خبریں سے مزید