• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کو آننت امبانی کی’پری ویڈنگ سرمنیز‘ میں شرکت کرنا کیسا لگا؟

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

مشہور بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی تین روزہ ’پری ویڈنگ سرمنیز‘ میں دنیا بھر سے کئی بااثر شخصیات کو مدعو کیا تھا جن میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس بھی شامل تھے۔

بل گیٹس جب آننت امبانی کی’پری ویڈنگ سرمنیز‘ (شادی سے پہلے کی تقریبات) میں شرکت کرنے کے لیے بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر پہنچے تو اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ کسی ہندوستانی شادی میں شرکت کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے ان تقریبات میں شرکت کرنا بہت اچھا لگا اور اب ان تقریبات میں شرکت کرنے کے بعد کسی اور ہندوستانی شادی میں شرکت کرنا مشکل ہوگا۔

بل گیٹس نے مزید بتایا کہ میری امبانی فیملی سے اچھی جان پہچان ہے اس لیے میں نے ان دنوں میں بھارت کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان تقریبات میں شرکت کرسکوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے ان تقریبات میں شرکت کی اور روایتی ہندوستانی کپڑے پہنے تو یہ کافی زبردست تجربہ رہا۔

خاص رپورٹ سے مزید