لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ میں خود کو لاہور قلندرز کی پرفارمنس کا قصور وار ٹھہراتا ہوں۔ میری وجہ سے چند میچز فنش نہیں کر پائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کو بقیہ میچز جیتنے ہیں۔ کرکٹ دلچسپ کھیل ہے، کوئی معلوم نہیں صورتحال مختلف ہوجائے۔
آل راؤنڈر لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ اعتماد کی کمی نہیں، دو بار لاہور قلندرز چیمپئن رہے ہیں، تیسری بار چیمپئن بننے کےلیے مزید محنت کرنی پڑے گی۔
سکندر رضا نے کہا کہ کپتان نے موقع دینا ہوتا ہے، پرفارمنس بیٹر یا بولر نے دینی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو اچھا ماحول دیا، جیتتے ہوئے کپتانی اچھی لگتی، مشکل وقت میں اصل کپتان کا معلوم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان نے جو فیصلہ کیا، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔